Thursday, 25 April 2024, 05:58:38 pm

Song: Naya Daour Aaya
G+...
March 07, 2023

  مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد 1972ء کو 1970ء کے انتخابات کی بنیاد پر اسمبلی بنائی گئی۔ ایک کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں کے کراس سیکشن سے قائم کی گئی۔ اس کمیٹی کا مقصد ملک میں ایک نیا آئین بنانا تھا جس پر تمام سیاسی پارٹیاں متفق ہوں۔  آٹھ ماہ آئینی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرنے میں صرف کیے، بالآخر 10 اپریل 1973ء کو اس نے آئین کے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ وفاقی اسمبلی میں اکثریت یعنی 135 مثبت ووٹوں کے ساتھ اسے منظور کر لیا گیا اور 14 اگست 1973ء کو یہ آئین پاکستان میں نافذ کر دیا گیا۔

یہ پا کستان کی سیاسی اور آئینی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ریڈیو پاکستان  نے اپنی روایات کے مطابق  اس  اہم   کامیابی کو  شایان شان طریقے سے منایا اور اس موقع پر خصوصی نعمے اور پروگرام  ترتیب دیے۔ یہ نعمے اور پروگرام   آئین پا کستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ریڈیو پا کستان  دوبارہ اپنے ناظرین قارئین  اور  سامعین  کے لیے پیش  کررہاہے ۔

 

Song: Naya Daour Aaya

Singer: Irene Perveen