Friday, 19 April 2024, 11:13:49 am

دعائیہ نظم
G+...
April 01, 2020

خدا کی تو ایسی عبادت کرونا

نبی مصطفی کی اطاعت کرونا

نمازوں کے پابند ہوجاؤ لوگو

نمازوں کے باہر تلاوت کرونا

اطباء کی باتیں دوائیں ہماری

دوائوں سے اپنی حفاظت کرونا

رہیں صاف کپڑے نہ ہو میل  مٹی

بدن کی بھی اپنی نظافت کرونا

نہ تو گھر سے نکلو نہ گلیوں میں گھومو

کسی بھی طرح کی شرارت کرونا

الٰہی مٹادے ہماری خطائیں

خطا بن کے نکلے یہ حالت کرونا

الٰہی بنادے گناہوں کو نیکی

بدل جائے رحمت میں حالت کرونا

دعاگو ہے حافظ بہ نام محمد

رہے دور سب سے حرارت کرونا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آواز: محمد جواد رضا

کلام:مفتی احمد میاں برکاتی

ریڈیو پاکستان حیدرآباد