



انہوں نے یہ بات جمعرات کی سہ پہر جناح انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران بھارت اور پاکستان کا ماضی اور مستقبل کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
مانی شنکر آئر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں اکھنڈ بھارت یا متحدہ ہندوستان کا کوئی تصورموجود نہیں۔ بھارت اس حقیقت کو تسلیم کرتاہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات بھارت اور خطے کے مفاد میں ہیں۔
مانی شنکر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت کو معمول پر لانے کے سلسلے میں پاکستان کی موجودہ حکومت کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک حقیقتاً ایک دوسرے کیلئے انتہائی ترجیحی ملک بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جدید قوم کا ملک ہے اور اس مفروضے پر قائم کی جانے والی کوئی حکمت عملی کہ پاکستان قائم نہیں رہ سکتا ناقابل فہم ، خام خیالی پر مبنی اور خطرناک حد تک گمراہ کن ہوگی۔ مانی شنکر آئر نے بھارتی حلقوں میں وسیع پیمانے پر موجود اس خیال پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ناکام ملک ہے یا ناکام ہونے جارہا ہے اور کہاکہ ایسے خیالات کو رد کرنے کی ضرورت ہے۔
مانی شنکر نے کہاکہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سے اتنا متاثر نہیں ہوا ، جتنا پاکستان ہوا ہے اور مجھے یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی سے پاکستان اور بھارت اس مسئلے پر قابو پالیں گے۔

مقبول ترین خبریں
خصوصی فیچر